پی آئی اے پرواز کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک بار پھر تلاشی

پی آئی اے کے طیارے کی ہیتھرو ائیر پورٹ پر تقریباً 2 گھنٹے تک تلاشی لی گئی

پی آئی اے کے طیارے کی ہیتھرو ائیر پورٹ پر تقریباً 2 گھنٹے تک تلاشی لی گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد سے لندن پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز 758 کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانوی کسٹم حکام کی جانب سے تلاشی لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 جیسے ہی اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی تو وہاں موجود برطانوی کسٹم حکام اور ایجنسیوں نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا اور مسافروں کو اتارنے کے بعد جہاز کی تلاشی لینا شروع کردی، جہاز کی تلاشی کا عمل تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا اس دوران برطانوی کسٹم حکام نے جہاز کا کونہ کونہ چھان مارا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز سے 20 کلو ہیروئن برآمد


برطانوی کسٹم حکام اور تحقیقاتی ایجنسیوں نے پی آئی اے کے جہاز کی تلاشی کے دوران مسافروں اور عملے کو جہاز میں سوار ہونے سے روکے رکھا اور مکمل تلاشی کے بعد طیارے کو کلیئرنس دے دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لندن میں پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پی آئی اے کے طیارے کو لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پرروک لیا گیا تھا اور لندن کرائم ایجنسی نے طیارے سے ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں قومی ایئر لائن کی بدنامی ہوئی تھی۔

Load Next Story