قومی اسمبلی اے این پی کاایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظرعام پر لانیکا مطالبہ
اقلیتی نشستوں میں اضافے کے بل پر رپورٹ، وفاقی محتسب عہدے کے قیام کاآرڈیننس پیش
قومی اسمبلی میں جمعرات کوحکومت کی اتحادی جماعت اے این پی نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے یا پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں پیش کرنیکا مطالبہ کردیا۔
اجلاس پینل آف چیئرپرسن بیگم یاسمین رحمن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ رکن بشریٰ گوہر نے بتایا کہ عام تاثر ہے کہ حکومت معاملات دبانے کیلئے کمیشن بناتی ہے، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جاچکی ہے، اب تک اسے منظر عام پر کیوں نہیں لایا گیا، اگر یہ منظر عام پر نہیں لائی جاسکتی تو پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلاکر پیش کی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیرمملکت داخلہ امتیازصفدروڑائچ نے بتایاکہ پچھلے پانچ سالوں میں اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی ہوئی، وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے متعلق متعدد سوالات کے جوابات نہ آنے پر پینل آف چیئرپرسن یاسمین رحمن نے ناراضی کا اظہار کیا ۔ ایوان میں وفاقی محتسب کے عہدے کے قیام کا ترمیمی آرڈیننس، کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹنٹس ترمیمی بل اور قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں میں اضافے سے متعلق دستور میں 23 ویں ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی رپورٹ پیش کردی گئی۔