عمران خان لوگوں کو گمراہ کرنے کی فورس تیار کرنا چاہتے ہیں رانا ثنااللہ
سوشل میڈیا پرکھلی آزادی دی جائےتوبھارتی ایجنسی رااور ہم میں کیافرق رہ جائے گا ،راناثناءاللہ
KARACHI:
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان خود بھی گمراہ ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی فورس تیار کرنا چاہتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےرانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار مادر پدر آزاد نہیں قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے، مادر پدر آزاد تبصرہ اور تنقید نہیں کی جا سکتی آزادی اظہار کی آڑ میں اس قسم کی گمراہی نقصان دہ ہے سوشل میڈیا پر کھلی آزادی دی جائے تو ''را'' اور ہم میں کیافرق رہ جائے گا لیکن عمران خان خود بھی گمراہی کا شکار ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے فورس اور سوشل میڈیا سے متعلق بگڑے ہوئے نوجوانوں کا گروہ بنانا چاہتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 2018 کے انتخابات کے بعدعمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سےمتعلق عمران خان کا مطالبہ غلط ہے وہ اپنے خلاف کیس میں عدالت نہیں جاتے اور خارجہ امور اور ریاستی معاملات پر ذاتی بغض کا اظہار کرتے رہتے ہیں، ہمیں ان کی باتوں کاخمیازہ آئندہ 10 سے 15 سال بعد بھگتنا پڑے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کی پوری سیاست انتشاراورفسادپرمبنی ہے
وزیرقانون نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کو لوگ خوامخواہ الجھانے کی کوشش کررہے ہیں میٹرو بس پر سفر کرنے والے عام آدمی کو سبسڈی دی جا رہی ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبےکے لیے آئندہ بجٹ میں 100 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں اور یہ رقم چین سے آسان قرضے کی صورت میں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی میں سمجھ بوجھ ہوتی توانتخابات میں انہیں شکست نہ ہوتی