لانڈھی دھماکوں کا مقصد شہر میں بڑی تباہی پھیلانا تھاالطاف حسین

درندہ صفت دہشت گردمسلمان تو کیا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں،قائد متحدہ

درندہ صفت دہشت گردمسلمان تو کیا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں،قائد متحدہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لانڈھی شیرپائوکالونی میںبم دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے اوراسے دہشت گردی قراردیتے ہوئے ڈی ایس پی ودیگرافرادکے جاں بحق اور زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے ماہ ربیع الاوّل کے موقع پرجودرندہ صفت سفاک دہشتگرداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلیے بم دھماکے اوردہشتگردی کی کارروائیاںکرکے ناحق پولیس افسران واہلکاروں،سیکیورٹی فورسزکے جوانوں اوربے گناہ ومعصوم شہریوںکونشانہ بنارہے ہیں ملک وقوم کے کھلے دشمن ہیں ایسے عناصرمسلمان توکجاانسان کہلانے کے بھی حقدارنہیں۔ دھماکوں کامقصدشہرمیں زیادہ سے زیادہ تباہی اورشہریوں کو نقصان پہنچاناتھاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔




الطاف حسین نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکوجواررحمت میںاعلیٰ مقام عطاکرے۔الطاف حسین نے صدرزرداری، وزیراعظم راجاپرویزاشرف،وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ لانڈھی شیرپائوکالونی میں یکے بعددیگرے2بم دھماکوںکاسختی سے نوٹس لییں اوران دھماکوں میں ملوث سفاک دہشتگردوںاوران کے سرپرستوںکوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story