پرو کبڈی لیگ بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں کوکھلانے سے انکارکردیا

لیگ آرگنائزرز کو پاکستانی پلیئرز کو شامل کرنے کا کوئی استحقاق نہیں ہے،  بھارتی وزیر کھیل

لیگ آرگنائزرز کو پاکستانی پلیئرز کو شامل کرنے کا کوئی استحقاق نہیں ہے،  بھارتی وزیر کھیل: فوٹو: فائل

بھارت نے ایک بار پھر کھیلوں میں سیاست کرتے ہوئے پاکستانی پلیئرز کو پرو کبڈی لیگ میں شرکت سے روک دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر پونے میں 25 جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کیلیے 10 پاکستانی پلیئرز کو نیلامی کیلیے مدعو کیا گیا تھا تاہم بھارتی وزیر کھیل وجے گوئل نے کہا ہے کہ لیگ آرگنائزرز کو پاکستانی پلیئرز کو شامل کرنے کا کوئی استحقاق نہیں ہے، پاکستانی پلیئرز کو اگر کسی فرنچائز کی جانب سے منتخب بھی کر لیا گیا تو انہیں بھارت کیلیے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

گزشتہ سال لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کے بعد سے پاکستانی پلیئرزکوبھارت میں منعقدہ ایونٹس میں شرکت سے روکا جا رہا ہے جب کہ گزشتہ سال نومبرمیں پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کے منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکی تھی۔
Load Next Story