چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ان فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل شامل
حارث سہیل جلد برمنگھم میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ میں ان فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد حارث سہیل اور عمر امین کے ساتھ آصف ذاکر کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بلایا گیا، تینوں پلیئرز فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے تاہم سلیکشن کمیٹی کی جانب سے حارث سہیل کو اسکواڈ کیلیے موزوں ترین قرار دیتے ہوئے منتخب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان فٹ عمر اکمل جو جلد وطن واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ حارث سہیل جلد برمنگھم میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔
حارث سہیل نے اب تک 22ون ڈے میچز میں 43 کی اوسط سے 774 اور 4 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 45 رنز بنائے ہیں، انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ مئی 2015 میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کھیلا۔ جولائی 2013 میں ڈیبیو کے بعد فٹنس مسائل کی وجہ سے ان کا کیریئر متاثر ہوتا رہا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر چکا ہے، ٹیم میں تبدیلی کا آخری تاریخ 24مئی ہے۔