خالد لطیف پیش نہ ہوئے تو ٹریبیونل رپورٹس پر کارروائی کرےگا تفضل رضوی
ناصرجمشید نےمعطلی کے حوالے سے درخواست داخل کی ہے جس کی سماعت 5 جون کو ہوگی، قانونی مشیر پاکستان کرکٹ بورڈ
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ خالد لطیف پیش نہ ہوئے تو ٹریبیونل رپورٹس پر کارروائی کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ناصر جمشید نے معطلی چیلنج کردی
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےتفضل رضوی نے کہا کہ خالد لطیف کی جانب سے ٹریبیونل کارروائی کے بائیکاٹ کے بعد یکطرفہ طور پر گواہان کے انٹرویوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کرکٹر نے یہ کیس بنایا ہے کہ بیٹ پر گرپس انہوں نے خود نہیں چڑھائی تھیں بلکہ کسی اور کھلاڑی نے غلطی سے چڑھا دی تھیں۔ خالد لطیف کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں، اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ٹریبیونل رپورٹس کے مطابق کارروائی کرے گا، ٹریبیونل کل 12 بجے خالد لطیف کیس کی سماعت کرے گا اور پی سی بی کے پرنسپل آفیسر پیش ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف غیر حاضر
تفضل رضوی نے بتایا کہ شرجیل خان بھی کل پیش ہوں گے جب کہ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے دو گواہ ٹریبیونل میں پیش کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید نے معطلی کے حوالے سے درخواست داخل کی ہے جس کی سماعت 5 جون کو ہوگی۔