شفاف انتخابات کیلیے ضروری اقدامات کرینگے وزیراعظم
پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی دینگے، عوامی مشکلات کا احساس ہے، ڈاکٹر عاصم سے گفتگو
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وہ گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت اور نائب وزیراعظم پرویز الٰہی سے بات چیت کررہے تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال زیرغور آئی۔ چوہدری شجاعت نے شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین' راجا افضل اور حاجی نواز کھوکھر ملاقات میں وزیراعظم نے کہا شدید موسمی حالات کے سبب گیس کی تقسیم میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے۔ ڈاکٹر عاصم نے ملک میں گیس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ موسم سرما گزرنے کے ساتھ گیس کی پوزیشن مزید بہتر ہوگی انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی دیں گے۔