پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نورعالم کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

عمران خان وہ واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے اداروں اور پاکستان کے وقار کو بلند کیا،نور عالم

عمران خان وہ واحد پاکستان کے لیڈر ہیں جنہوں نے اداروں اور پاکستان کے وقار کو بلند کیا،نور عالم ۔ اسکرین گریب ایکسپریس نیوز

پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نورعالم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نورعالم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا رکن اور پشاور سے رکن قومی اسمبلی تھا جب کہ میری تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان وہ واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے اداروں اور ملک کے وقار کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے سیاسی زندگی میں قدم رکھا تو والد نے مجھ سے قسم اٹھوائی کہ پاکستان کا کبھی سودا نہیں کرنا اور ملک کے غریب لوگوں کے پیسے نہیں کھانا یہی وجہ ہے جو آج میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔


اس موقع پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نورعالم کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے بھی بہت سے ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

Load Next Story