پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے پر سیاست کررہی ہےجعفر اقبال

ن لیگ کوپتہ نہیں کس غیبی ہاتھ نے روکا ہے،سیف کھوسہ،بہاولپورصوبہ بھی بنے گا،درانی

ن لیگ کوپتہ نہیں کس غیبی ہاتھ نے روکا ہے،سیف کھوسہ،بہاولپورصوبہ بھی بنے گا،درانی فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے میں سنجیدہ نہیں۔

صرف الیکشن میں ووٹوں کے لئے عوام کے جذبات سے کھیلاجارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں اینکرپرسن جاویدچوہدری سے گفتگو میںانھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے بہاولپورکے صوبے کے سٹیٹس کی بحالی اور نئے صوبے کے قیام کے لئے اپناکردار ادا کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں دوقراردادیں بھی پاس کیں لیکن باقی کام وفاق نے کرنا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سیف الدین کھوسہ نے کہاکہ مسلم لیگ کی نسبت پیپلزپارٹی نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے سنجیدہ نظر آتی ہے ہماری ایک جدوجہد ہے اور اس جدوجہد کی کامیابی کے لئے میں نے ن لیگ سے علیحدگی بھی اختیار کی ہے۔جنوبی پنجاب کے بارے میں جب کمیشن بنا تو ن لیگ نے بائیکاٹ کردیا ۔پتہ نہیں کسی غیبی ہاتھ نے روکا ہوا ہے ۔




ڈیرہ غازی خان میں خسرے سے پچیس تیس بچے مرگئے کسی نے کسی کا حال تک نہیں پوچھا۔ اس طرح احساس محرومی بڑھتا ہے ۔بہاولپورصوبہ بحالی تحریک کے رہنما محمد علی درانی نے کہاکہ جو بھی سیاسی پارٹی بہاولپورصوبے کے سٹیٹس اور جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام پر سیاست کریگی اس کا بستر گول ہوجائے گا۔بہاولپورصوبے کا سٹیٹس اور نئے صوبے کا قیام ہوناچاہیے دونوں سیاسی پارٹیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ سنجیدہ انداز میں اس پر کام کریں ۔

اس ایشوپر سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بنیادی طورپر حکومت کی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس پر کام کرے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ جتنے صوبے چھوٹے ہوں انتظامی امور کو اتنا ہی بہترانداز میں چلایا جاسکتا ہے۔یہ بہت حساس معاملہ ہے اس پر سیاست نہیںہونی چاہیے ۔
Load Next Story