رضاربانی اوراے این پی ارکان کا سینیٹ سے واک آئوٹ

سانحہ بلدیہ کیس سے دفعہ 302نکالنے کاحکم دہرامعیار ہے جوپی پی کوزیب نہیں دیتا،رضاربانی

سانحہ بلدیہ کیس سے دفعہ 302نکالنے کاحکم دہرامعیار ہے جوپی پی کوزیب نہیں دیتا،رضاربانی فوٹو: ایکسپریس

سانحہ بلدیہ کی ایف آئی آر سے302 کی دفعہ نکالنے کیخلاف رضاربانی اوراے این پی کے ارکان نے سینیٹ سے واک آٹ کیا۔

رضا ربانی نے اس موقع پرکہاکہ مہمان سیاسی اداکاروں کی وجہ سے وزیر اعظم نے 302کی دفعہ نکالنے کاحکم دیا۔جمعرات کوسینیٹ اجلاس چیئرمین نیئربخاری کی صدارت میں ہوا۔نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے سینیٹررضاربانی نے کہاکہ بلدیہ ٹائون فیکٹری میں 270 افراد زندہ جل گئے تھے،مہمان سیاسی اداکاروں کی وجہ سے وزیراعظم نے تفتیشی افسرکی تبدیلی کاحکم دیا،مزدوروں کی پارٹی پی پی پی کودہرامعیار زیب نہیں دیتا۔سینیٹر جہانگیر بدرکاکہناتھاکہ پی پی مزدوروں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹراسحاق ڈار نے کہاکہ افسوس ہے کہ حکمراں جماعت کے لوگ اپنی ہی حکومت پر تحفطات رکھتے ہیں۔انھوں نے قائد ایوان سے سانحہ بلدیہ ٹاون سے متعلق تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کامطالبہ کیا۔سینیٹرمولا بخش چانڈیونے کہاکہ وزیراعظم نے سانحہ بلدیہ کی ایف آئی آرسے302 کی دفعہ نکالنے کا کوئی حکم نہیں دیا۔وزیراعظم نے قانونی نقطے پر رپورٹ مانگی تھی۔




سینیٹر سعیدغنی کاکہناتھاکہ پی پی کے خلاف سازش ہو رہی ہے، تحقیقات ہونی چاہیے کہ وزیراعظم نے حکم نہیں دیاتوایسا تاثٔر کیوں دیاجا رہاہے۔جمعیت علمائے اسلام(ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے ارکان مولاناعبدالغفور حیدری اورکلثوم پروین کی قیادت میں بلوچستان میںگورنرراج کیخلاف احتجاجاًواک آئوٹ کرگئے۔

سینیٹرکلثوم پروین نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ تمام جمہوریت پسندوں سے کہتے ہیںکہ بلوچستان سے متعلق اس غیرجمہوری اقدام کیخلاف ہماراساتھ دیں تاہم ایوان بالاکی کسی اورجماعت نے گورنرراج کیخلاف ساتھ نہیں دیااورانکی جانب سے واک آئوٹ میں حصہ لینے کی اپیل کوپاکستان مسلم لیگ(ن) قوم پرست ودیگرجماعتوں نے مستردکردیا۔
Load Next Story