بلوچستان میں امن و امان کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے زرداری

صدر سے گورنر بلوچستان، امریکی سفیر اور پاک بحریہ کی سربراہ کی الگ الگ ملاقات

اسلام آباد: صدر آصف زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری اور امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پرتبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے کہا حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور امن وامان برقراررکھنے کیلئے ہرممکن کوششں جاری رکھے گی۔




صدر زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بھی ملاقات کی جس میں پاک، امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے سفیر کو ظہرانہ بھی دیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے بھی صدر سے ملاقات کی اور پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story