حیدرآباد میں آلودہ پانی کی فراہمی سے امراض پھوٹ پڑے
بچے و بزرگ قے واسہال میں مبتلا، سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوںکی تعداد بڑھ گئی
ISLAMABAD:
بجلی و گیس کے بحران سے دوچار حیدرآباد کے شہریوں کو واسا نے آلودہ پانی کی فراہمی بھی شروع کر دی جس کے استعمال سے کئی افراد بالخصوص بچے اور بزرگ قے اور اسہال کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر، قاسم آباد بالخصوص لطیف آباد کے مختلف یونٹس میں کئی روز سے آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کہیں انتہائی بدبو دار پانی ہے تو کہیں اس میں کیڑے نکل رہے ہیں۔ لیکن غربت کے مارے شہری اس پانی کو ہی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں قے اور اسہال کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کا سب سے زیادہ شکار عمر رسیدہ افراد اور کمسن بچے ہو رہے ہیں۔
گزشتہ دو روز کے دوران سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ ڈاکٹروں کے کلینکوں پر بھی قے اور اسہال کے مریضوںکی تعداد بڑھ گئی ہے۔