طیاروں کی کمی پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثرہونے کا خدشہ

ترکی سے لیزپرحاصل کیے گئے 4 طیارے یکم جون کوواپس کردیے جائیں گے

ترکی سے لیزپرحاصل کیے گئے 4طیارے یکم جون کوواپس کردیے جائیں گے فوٹو : فائل

طیاروں کی کمی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کاآئندہ ماہ سے فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


پی آئی اے کے افسرنے بتایاکہ پی آئی اے کے بیرون چلے جانے والے جرمن سی ای او نے 6 ماہ قبل ترکی سے 4 طیارے ویٹ لیزپرحاصل کیے تھے ان طیاروںکوپی آئی اے کے فضائی آپریشن میں استعمال کیا گیاتھاتاہم یکم جون کویہ طیارے ترکی کوواپس کردیے جائیں گے ، پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فضائی بیٹرے میں 32 طیارے شامل ہیں۔

ان میں سے تین سے چار طیارے چیکنگ کے مراحل میںرہتے ہیں،پی آئی اے انتظامیہ کو طیاروں کی کمی کاسامناہے،ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے چیف حج کوآرڈینٹر انور عادل نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دیدیا اور حج کوآرڈینٹر مقرر ہونے سے معذرت کرلی، اس وقت پی آئی اے انتظامیہ طیاروں کی کمی اور طیاروں سے ہیرون برآمدہونے کے واقعات کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہے ۔
Load Next Story