مزید 2 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی آئی ایس پی آر
عطاء اللہ اور تاج محمد آرمی پبلک اسکول سمیت کئی بےگناہ شہریوں اورپولیس اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
JAIPUR:
فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مزید 2 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گرد عطاء اللہ ولد محمد سلطان اورتاج محمد ولد الف خان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پر حملے کے علاوہ کئی بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے، عطاء اللہ اور تاج محمد نے میجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
واضح رہے کہ آپریشن رد الفساد شروع ہونے کے بعد فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اب تک درجنوں دہشت گرد پھانسی کے پھندے پر لٹکائے جاچکے ہیں۔