اولمپکسمزید2پاکستانیوںکیلیے آغاز ہی اختتام بن گیا
ارمان کوالیفائنگ میں ہی ٹھنڈے،خرم انعام36 شوٹرز میں28 ویں پوزیشن پر رہے
لندن اولمپکس میں حسب توقع دو مزید پاکستانی ایتھلیٹس کیلیے آغاز ہی اختتام بن گیا، تیراک اسرار حسین اور شوٹر خرم انعام کے ارمان کوالیفائنگ رائونڈ میں ہی ٹھنڈے ہوگئے، اسرار 100 میٹرمینز فری اسٹائل سوئمنگ میں اختتامی نمبرز پر رہے، خرم انعام کے مینز اسکیٹ ایونٹ میں سفر کا اختتام 36 شوٹرز میں28 ویں نمبر پر ہوا،
اس سے قبل تیراک انعم بانڈے بھی ابتدائی ہیٹ میں سب سے آخر پر رہی تھیں، اب انفرادی کھیلوں میں پاکستان کے دو مزیدایتھلیٹس کو قسمت آزمائی کرنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اولمپکس مقابلوں کے چوتھے دن پاکستانی تیراک اسرار حسین اور شوٹر خرم انعام کوالیفائنگ مقابلوں میں ہی شکست کھا بیٹھے، مینز اسکیٹ شوٹنگ ایونٹ میں شریک خرم انعام نے پیر کو کوالیفائنگ ایونٹ کے پہلے تین راؤنڈز میں67 پوائنٹس حاصل کیے تھے،
منگل کو لندن کی رائل آرٹلری بیرکس میں خرم نے کوالیفائنگ مرحلے کے بقیہ دو مراحل میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی تاہم36نشانہ بازوں میں28 ویں نمبر پر ہی رہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 45سالہ خرم انعام تیسری بار اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے،اس سے پہلے وہ 2000کے سڈنی اور 2004کے ایتھنز گیمز میں حصہ لے چکے ہیں۔
اولمپکس میں مردوں کا اسکیٹ شوٹنگ کا ابتدائی مرحلہ پانچ راؤنڈز پر مشتمل ہوتا اور ابتدائی پانچ راؤنڈز میں سب سے زیادہ پوائنٹس لینے والے 6شوٹرز فائنل راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کرتے ہیں۔ منگل کے روز 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں پاکستانی تیراک اسرار حسین کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن رہی، وہ اپنے گروپ میں سب سے پیچھے رہے اور مجموعی طور پر مقابلے میں شریک 56 تیراکوں میں54 نمبر پر آئے۔
انھوں نے مقررہ فاصلہ57.86 سیکنڈ میں طے کیا جوکوالیفائنگ راؤنڈ میں سرفہرست رہنے والے امریکی تیراک ایڈرین ناتھن سے 9.6 سیکنڈ زیادہ تھا۔ خرم انعام اور اسرار حسین کو لندن اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی،ان دونوں کے باہر ہونے کے بعد انفرادی مقابلوں میں اب صرف پاکستان کے دو ایتھلیٹس اسپرنٹر لیاقت علی (100 میٹرکوالیفائنگ) اور رابعہ عاشق (800 میٹر دوڑابتدائی رائونڈ) باقی رہ گئے جو بالترتیب 4اور 8 اگست کو ٹریک پر اتریں گے۔