بےگناہ افراد کا قاتل دہشت گرد اورڈرون حملے قابل مذمت ہیں وزیراعظم

اسلام کوئی چیز بالجبر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا، وزیراعظم

اسلامی نظام میں قاضی فیصلوں میں غیر جانبدار ہوتا ہے، وزیراعظم۔ فوٹو اے ایف پی

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بے گناہ افراد کا قاتل دہشت گرد ہے، پاکستان نے ہر فورم پر ڈرون حملوں کی مخالفت کی۔

وزیراعظم نے سیرت کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے نبی کریمﷺ کو پوری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا،اسلام زمین پر فساد پھیلانے والوں کو سخت ناپسند کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلام کوئی چیز بالجبر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا، قرآن کہتا ہے کسی قوم کی عداوت تمہیں نا انصافی پر مجبور نہ کرے ۔


راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے کسی صورت فائدہ مند نہیں ہم نے ہر فورم پر ڈرون حملوں کی مخالفت کی، معصوم اور بےگناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد ہیں، اسلام انتہاپسندی اور دہشت گردی کی نفی کرتا ہے اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی تعلیمات دیتا ہے، اسلامی نظام میں قاضی فیصلوں میں غیر جانبدار ہوتا ہے، وزیراعظم نےاس عید میلا النبی ﷺ کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story