یقین ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرلے گی عمران خان
اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی،عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی۔
سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 9کروڑ ہے جس میں سے 4کروڑ نوجوانوں پرمشتمل ہے اورانہیں یقین ہے کہ نوجوان ملک میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکریں گے۔
تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں اس لئے شرکت نہیں کی کیوں کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر اس مارچ سے ملک میں کوئی بھی غیرآئینی تبدیلی آئی تو وہ کسی کے لئے قابل قبول نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کئے بغیرقانونی طریقے سے تبدیلی چاہتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری نے چار دن تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھا ان کا مقصد صرف حکومت کو گرانا تھا بعدازاں اسی حکومت سے مشاورت کے بعد دھرنا ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی بڑا دھرنا کرکے دکھائے گی کیوں کہ ہماری جماعت کو نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حمایت حاصل ہے۔