پنجاب کابینہ میں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے حق میں قرارداد منظور
قرارداد میں توانائی منصوبوں پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا
GENEVA:
پنجاب کی صوبائی کابینہ نے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کاوشوں پر قرارداد تشکر منظورکرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں توانائی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، دھرنےنہ ہوتے تو ساہیوال سمیت دیگر کئی منصوبے 8 ماہ قبل مکمل ہوچکے ہوتے، ساہیوال کول پاور پروجیکٹ سو فیصد چینی سرمایہ کاری ہے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں قرارداد تشکر پیش کی گئی جس میں توانائی منصوبوں پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ 22 ماہ میں 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کی تکمیل ریکارڈ ہے، بجلی منصوبوں سے 2017 تک 5 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جب کہ 2018 تک 9 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوجائے گی۔ بعد ازاں صوبائی کابینہ نے متفقہ طورپر قرارداد تشکر منظور کرلی۔