کامران فیصل کے پوسٹ مارٹم کیلئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ بنادیا گیا کائرہ
توقیر صادق کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اوگرا منتخب کیا، قمر زمان کائرہ
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی موٹ کی وجوہات جاننے کے لئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کیس سے کوئی تعلق نہیں جب توقیرصادق چیرمین اوگرابنے وہ وزیر پانی وبجلی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کا چارج اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس تھا اور ان کی ہدایت پرہی راجہ پرویز اشرف نے وزارت پیٹرولیم کی نمائندگی کی۔
قمرزمان کائرہ نے توقیر صادق کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ اوگرا کے سربراہ کی تقرری کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے 17 میں سے 4 افراد کے نام اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو پیش کئے جن میں سے توقیر صادق کو یوسف رضاگیلانی نے چیئرمین اوگرا منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقرری میں کچھ لوگوں نے غلطی کی جن کے خلاف مقدمات بنے ہیں لیکن غلطی کہاں نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لئے گورنرز ہٹانے کا چوہدری نثارعلی خان کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارعلی کچھ اوربات کرتے ہیں اور نواز شریف کچھ اور۔