ملالہ کے نام سے امریکی سینیٹ میں اسکالرشپ بل متعارف

بل کے تحت آئندہ 4 سال کیلئے پاکستان میں خواتین کے لئے دی جانے والی اسکالرشپس میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

ملالہ یوسف زئی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھائی،سینیٹرباربرا باکسر فوٹو: فائل

لاہور:
امریکی سینیٹ میں ملالہ یوسف زئی کے نام سے ایک بل متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت پاکستان میں لڑکیوں کومزید اسکالرشپس دی جائیں گی۔

سینیٹ میں یہ بل سینیٹرز باربرا باکسر اور میری لینڈریو نے متعارف کرایا،بل کے تحت پاکستان میں ہونہار طالبات کو اسکالرشپ کے تحت مفت تعلیم حاصل کونے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔


امریکی سینیٹ میں متعارف کرائے گئے بل کے تحت آئندہ 4 سال کے لئے پاکستان میں خواتین کے لئے دی جانے والی اسکالرشپس میں 30 فیصد اضافہ بھی کیا جائے گا۔

اس موقع پر باربرا باکسرنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھائی،بل میں نہ صرف ملالہ یوسف زئی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے بلکہ یہ بل پاکستان میں لڑکیوں کے تعلیم کے خواب پورا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story