پاکستان دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے بھارتی صدر
پڑوسی ملک کی جانب سے غیر ریاستی عناصر کی پشت پناہی بھارتی عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے، پرناب مکھرجی
بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے لئے تیار ہے تاہم دوستی کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
بھارت کے 64ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پرناب مکھرجی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور اس طرح کے حالات پیدا کرنے کے لئے پڑوسی ملک کی جانب سے غیر ریاستی عناصر کی پشت پناہی بھارتی عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت سرحد پر امن کا خواہاں ہے اور دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے لیے ہمیشہ سے تیار ہے لیکن دوستی کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔