پی ٹی آئی کی نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفتاسمبلی میں قرارداد پیش

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ کسی قومی ہیرو کو دیا جائے تاکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہو سکے،میاں محمود الرشید

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ کسی قومی ہیرو کو دیا جائے،اپوزیشن لیڈر فوٹو: فائل

KARACHI:


تحریک انصاف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔


پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمود الر شید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں پی سی بی کے سالانہ اجلاس کے دوران نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے سفارش کی مذمت کی گئی۔اسمبلی اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ نجم سیٹھی 2013 کے انتخابات میں بطورنگران وزیراعلیٰ پنجاب غیرجانبدارانہ کردارادا کرنے میں ناکام رہے، اس لیئے ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانے سے عوام میں شدید غم و غصہ کی شدید لہر دوڑ جائے گی، انہیں پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔


میاں محمود الرشید نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ کسی قومی ہیرو کو دیا جائے تاکہ ملک میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہو سکے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں:نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کیلیے متفقہ قرارداد منظور




واضح رہے کہ آج جمعرات کو چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی زیرصدارت بورڈ ہیڈ کوارٹرلاہور میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کو شہریار خان کے بعد پی سی بی کا سربراہ بنائے جانے کی قرارداد پیش کی گئی تھی جو کہ متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی،شہریار خان کے عہدے کی معیاد اگست میں ختم ہورہی ہے۔



Load Next Story