بھارت کا 64واں یوم جمہوریہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ مکمل ہڑتال

بھارتی ریاستوں آسام اور مانی پور میں بھی علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے.

اس موقع پربھارت نےاپنےجنگی جنون کابھرپور مظاہرہ کیا، فوجی دستوں نے پریڈکی جب کہ فضائیہ کے طیاروں نےکرتب پیش کئے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے 64ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرمقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔



حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے، انہوں نے کہا کہ26 جنوری کو ریاست بھر میں یوم سیاہ ہوگا، اس دن کو منانے کامقصد عالمی برادری کو یہ یاددلانا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کوان کا حق خود ارادیت دینے سے انکاراس کے جمہوری ملک ہونے کے دعووں کے متصادم ہے، بھارتی ریاستوں آسام اور مانی پور میں بھی علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے، ہزاروں بھارتی سکیورٹی اہلکاربھی چھتیس گڑھ اورمانی پورمیں تعینات ہیں۔


دوسری طرف نئی دہلی میں 64ویں یوم جمہوریہ کےموقع پرفوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں بھارتی صدرپرناب مکھرجی جب کہ بھوٹان کے بادشاہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پربھارت نےاپنےجنگی جنون کا بھرپور مظاہرہ کیا، فوجی دستوں نے پریڈکی جب کہ فضائیہ کے طیاروں نےکرتب پیش کئے۔


اس سے قبل یوم جمہوریہ پراپنے پہلے خطاب میں بھارت کےصدر پرناب مکھرجی کا کہنا تھا ہم سرحد پرامن کے خواہاں ہیں اور دوستی کی امید میں ہمیشہ ہاتھ بڑھانے کےلئےتیار ہیں۔

Load Next Story