شاہ زیب قتل کیس عدالت کا شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

ملزم شاہ رخ جتوئی کو بچہ جیل اور مقدمے کے دیگر ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کیا جائے ، عدالت

شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پرآلہ قتل نائن ایم ایم پستول گاڑی کے اسپیئرویل کے نیچے سے برآمد کرلیا، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو بچہ جیل جب کہ دیگر ملزمان کو سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر عدالت نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا، عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو بچہ جیل جب کہ دیگرملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو تفتیش 29 جنوری تک مکمل کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔


دوسری جانب پولیس نےملزم شاہ رخ جتوئی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق نائن ایم ایم پستول کو بدر کمرشل اسٹریٹ کےبنگلے میں کھڑی گاڑی کے اسپیئر ویل کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کا عدالت کے حکم پرمیڈیکل چیک اپ کرایا گیا تھا جس میں پولیس سرجن نے شاہ رخ جتوئی کو نابالغ قراردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر اس وقت 17اور18سال کے درمیان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story