پارٹی انتخابات میں امین فہیم صدرراجہ پرویز اشرف جنرل سیکریٹری منتخب
2002کےپولیٹیکل پارٹی ایکٹ کےبعد پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکےنام سے ہی انتجابات لڑتی چلی آ رہی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے پارٹی انتخابات میں مخدوم امین فہیم صدر اور راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں قائم پارٹی الیکشن کمیشن میں فرحت اللہ بابر اور فوزیہ حبیب شامل تھے، منظور وٹو پنجاب کے صدر اور تنویر اشرف کائرہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جب کہ قائم علی شاہ کو سندھ کا صدر اور تاج حیدر کو جنرل سیکرٹری چُنا گیا۔
انور سیف اللہ خیبر پختونخوااور صادق عمرانی بلوچستان کے صدر منتخب ہوئے، سیکرٹری جنرل بلوچستان میر باز محمد خان کھیتران بنے ہیں، پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئی عہدہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ 2002 کے پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کے بعد سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام سے ہی انتجابات لڑتی آ رہی ہے۔