ایفروز کمپنی کے ڈائریکٹر اور مینجر سیشن کورٹ لاہور سے لاپتہ

عدالت نے دونوں افراد کی بازیابی کےلئے بیلف تشکیل دے دیا ہے جو مختلف تھانوں میں چھاپے ماررہا ہے

ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ نادر خان اور شکیل احمد کو ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں باوردی اہلکار ساتھ لے گئے. فوٹو: فائل

ایفروز کمپنی کے ڈائریکٹر نادرفیروز اور مینجر شکیل احمد خان سیشن کورٹ لاہور سےلاپتہ ہوگئے، دونوں 28جنوری تک ضمانت پر ہیں۔

ایفروز کمپنی کے ڈائریکٹر نادرفیروز اور مینجر شکیل احمدعدالت سے ضمانت کی توثیق ہونے کے باوجود لاپتہ ہیں۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نادر خان اور شکیل احمد کو ایلیٹ فورس کی گاڑیوں میں باوردی اہلکار ساتھ لے گئے اوروہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، پولیس جان بوجھ کر گرفتاری ظاہر نہیں کر رہی بلکہ معاملے کو چھپا رہی ہے۔


ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق دونوں افراد کو 28 جنوری تک گرفتار نہیں کرسکتے کیوں انہوں نے ضمانتیں کرارکھی ہیں تاہم دونوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج ہے۔

عدالت نے اہل خانہ کی اپیل پر دونوں افراد کی بازیابی کے لئے بیلف تشکیل دے دیا ہے جو مختلف تھانوں پرچھاپے ماررہاہے۔
Load Next Story