مصر کے شہر پورٹ سعید میں ہنگاموں کے دوران 26 افراد ہلاکسیکڑوں زخمی
فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے باوجود مزید 24 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
مصر کے شہر پورٹ سعید میں ہنگاموں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
پورٹ سعید کی ایک عدالت کی جانب سے 21 افراد کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے، سزائے موت پانے والے افراد کے حامیوں نے پولیس اسٹیشنز اور جیل پر حملے کئے جس کے نیتجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملوں کے بعد فوج نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم اس کے باوجود مزید 24 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے 2 سال پورے ہونے پر ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے دوران بھی 7 افراد ہلاک جبکہ 450 سے زائد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پورٹ سعید میں کھیلے گئے ایک میچ کے بعد جیتنے والی ٹیم المصری کے حامیوں نے شکست خوردہ ٹیم الاھلی کے حامیوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نیتجے میں 74 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئےتھے۔ عدالت میں 73 افراد کو ملزم کی حیثیت سے پیش کیا گیا تھا جن میں 21 کو سزائے موت دی گئی ہے جبکہ دیگر کی سزاؤں کا اعلان 9 مارچ کو کیا جائے گا۔