وکٹوریا آزارینکا نے مسلسل دوسری بار آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پہلے سیٹ میں لی نانے کامیابی حاصل کی لیکن ٹانگ میں تکلیف کے باعث میچ میں ان کی گرفت کمزروہوگئی اوروہ دونوں سیٹ ہارگئیں
MULTAN:
بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے چین کی لی نا کو ہراکر مسلسل دوسری بار آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ ''آسٹریلین اوپن'' کے خواتین کے فائنل میں عالمی نمبر 6 چین کی لی نا اور عالمی نمبر ایک بیلاروس کی دفاعی چیمپیئن آزارینکا مدمقابل تھیں۔ پہلے سیٹ میں لی نانے بیلا روس کی کھلاڑی کو 4-6 سے شکست دی لیکن پھر ٹانگ میں تکلیف کے باعث میچ میں ان کی گرفت کمزور ہوگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آزارینکا نے انہیں سنبھلنے کا موقع نہ دیا اورمسلسل دو سیٹ 4-6 اور 3-6 سے جیت کرآسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ کا مینز فائنل اتوار کو اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ کے درمیان کھیلا جائے گا۔