ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ
بھارت میں سیکیورٹی خدشات ہیں تاہم یہ دونوں ملکوں کے بورڈز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کریں، ثنا میر
BRISBANE:
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے بھارت روانہ ہوگئی۔
بھارت روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ ٹیم نے ورلڈ کے لئے اچھی تیاری کی ہے اور ہم جیت کا عزم لے کر ہر میچ کے لئے میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات ہیں تاہم یہ دونوں ملکوں کے بورڈز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کریں۔
ورلڈ کپ کا آغاز 31 جنوری کو ہوگا جبکہ فائنل 17 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائے گا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کے تمام میچز ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک منتقل کردیئے گئے ہیں۔