عدنان سمیع نے بیٹی کیلئے 20 سال پرانی عادت چھوڑدی

محبت انسان کو اچھی چیزیں سکھاتی ہے اور بیٹی کی محبت نے ہی مجھ سے سگریٹ نوشی چھڑائی ہے،عدنان سمیع

عدنان سمیع خان کے گھر گزشتہ ماہ بیٹی کی ولادت ہوئی ہے

بھارتی گلوکارعدنان سمیع خان گزشتہ ماہ بیٹی کے باپ بنے ہیں اور اسی کی خاطر انہوں نے 20سال پرانی سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ دی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع نے کہا کہ محبت ایسا جذبہ ہے جو انسان کو اچھی چیزیں سکھاتا ہے، وہ اپنے والد سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، انہوں نے وزن میں کمی کرنے کا وعدہ لیا تھا جس پر اپنا وزن 167 کلو گرام کم کیا۔ بیوی رویا کے اصرار پر شراب اور اب اپنی بیٹی کے لیے سگریٹ چھوڑی ہے۔

عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ وہ 20 برسوں سے تمباکو نوشی کررہے ہیں، بیٹی کے دنیا میں آنے سے پہلے وہ ایک دن میں 40 سگریٹ پی جاتے تھے لیکن اب انہوں نے یہ پرانی عادت چھوڑ دی ہے۔


واضح رہے کہ عدنان سمیع خان پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اختیار کرچکے ہیں، بھارت سے اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے وہ ہر ناجائز بات پر بھارتی حکومت اور اس کی فوج کی حمایت کرتے ہیں، جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

 

 

 
Load Next Story