حارث سہیل نے اسکواڈ جوائن کرلیا محمد عباس کی واپسی
سلیکشن کمیٹی نےحارث سہیل کوقومی اسکواڈکیلیےموزوں قراردیتےہوئےانہیں عمرامین اور آصف ذاکر پر فوقیت دی تھی
قومی کرکٹر حارث سہیل نے برمنگھم میں اسکواڈ کو جوائن کر لیا جب کہ فاسٹ بولر محمد عباس کو آج ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ وطن واپس آجائیں گے۔
حارث سہیل نے برمنگھم میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا جب کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز سے آگاہی کیلیے کیمپ میں طلب کیے گئے فاسٹ بولر محمد عباس کو آج ریلیز کر دیا گیا ہے اور وہ وطن واپس آجائیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل کنڈیشنز سے آگاہی کیلیے برمنگھم میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جہاں ٹیم نے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور پریکٹس کی، پی سی بی نے میگا ایونٹ سے قبل اپنے خرچ پر ٹیم کو وہاں ٹھہرایا ہوا تھا، آج سے قومی ٹیم آئی سی سی کی مہمان بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حارث سہیل کو قومی اسکواڈ کیلیے موزوں قرار دیتے ہوئے انہیں عمر امین اور آصف ذاکر پر فوقیت دی تھی۔