ٹماٹر اور آٹا سستا ہونے سے افراط زر شرح میں021 فیصد کمی
24 جنوری کو ختم ہفتے میں انڈے، ایل پی جی، چینی، ڈیزل، پیاز، آلو، گندم کے نرخ بھی گرگئے۔
ملک میں گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں0.21 فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ ٹماٹر اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہے۔
پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 جنوری2013 کو ختم ہفتے میں حساس قیمتوں کے اشاریے کی سطح 190.60 رہی جو ایک ہفتے قبل 17 جنوری کو191.01 اور ایک سال قبل 26 جنوری 2013 کو 178.25 رہی تھی، اس طرح ہفتہ وار بنیادوں پرایس پی آئی بیسڈ انفلیشن میں 0.21 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 6.93 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران 14اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں، 12 کے نرخ میں کمی آئی اور 27 اشیا کے دام پرانی سطح پر برقرار رہے۔
اعدادوشمار کے مطابق زندہ مرغی کی اوسط قیمت 3.01 فیصد کے اضافے سے 159.97 روپے فی کلوگرام، پٹرول 1.52فیصد کے اضافے سے 104.27روپے فی لیٹر، دال مسور 1.34 فیصد کے اضافے سے 101.26روپے کلو، اری6 چاول 1.02 فیصدبڑھ کر50.36 روپے فی کلوگرام، انرجی سیور0.92 فیصد کے اضافے سے 153.16روپے فی14واٹ، بریڈ0.83 فیصد کے اضافے سے 35.07 روپے فی 340تا400گرام، مٹی کاتیل 0.77فیصد بڑھ کر118.50 روپے فی لیٹر، کیلے 0.43فیصد کے اضافے سے 58.01 روپے فی درجن، دال مونگ0.39 فیصد کے اضافے سے 114.32 روپے فی کلوگرام، دال چنا0.36فیصد کے اضافے سے 105.11 روپے فی کلوگرام، پکانے کا تیل 0.11 فیصد بڑھ کر529.71 روپے فی ٹن، دال ماش 0.07 فیصد کے اضافے سے 131.65 روپے فی کلوگرام، ویجیٹیبل گھی کھلا 0.06فیصد کے اضافے سے 159.74 روپے فی کلوگرام جبکہ جلانے کی لکڑی 0.05فیصد کے اضافے سے 503.80 روپے فی40 کلوگرام ہوگئی۔
علاوہ ازیں ٹماٹر کی اوسط قیمت 11.64فیصدکمی سے 47.96 روپے فی کلو گرام، انڈے 8فیصد سستے ہو کر102.95 روپے فی درجن، ایل پی جی 2.83 فیصد کمی سے 1879.88 روپے فی گھریلوسلنڈر، چینی 1.21 فیصد کمی سے 52.45 روپے فی کلوگرام، آٹا0.96فیصدکمی سے 367.99 روپے فی 10کلو گرام، ڈیزل 0.93 فیصد کمی سے 110.29 روپے فی لیٹر، پیاز 0.73 فیصد کمی سے 24.48 روپے فی کلو، سرخ مرچ پسی ہوئی0.68فیصد کمی سے 236.74 روپے فی کلوگرام، لہسن0.34 فیصدکمی سے 127.91 روپے فی کلوگرام، آلو 0.14 فیصد کمی سے 22.18 روپے فی کلوگرام، گندم0.13 فیصد کمی سے 337.06 روپے فی 10کلوگرام اور گڑ کی قیمت 0.05فیصد کمی سے 73.65 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔