صدر ممنون حسین کی تنخواہ میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ

صدرمملکت کی جانب سے تحائف اوردیگرانٹرٹیمنٹ کے لیے مختص رقم میں 3لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

صدرمملکت کی جانب سے تحائف اوردیگرانٹرٹیمنٹ کے لیے مختص رقم میں 3لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین کی تنخواہ میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا، صدر مملکت کی تنخواہ 10لاکھ روپے سے بڑھاکر16 لاکھ روپے کردی گئی۔


بجٹ دستاویزات کے مطابق صدرمملکت کی جانب سے تحائف اوردیگرانٹرٹیمنٹ کے لیے مختص رقم میں 3لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تحفوں اورانٹرٹیمنٹ کی رقم 12لاکھ روپے سے بڑھاکر 15لاکھ روپے کردی گئی جبکہ صوابدیدی فنڈز کیلیے 10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایوان صدر کیلیے 95 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے ایوان صدرکے ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات کیلیے 65 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Load Next Story