ٹرمپ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف فضائی حملے دوبارہ شروع کر دیں رکن کانگریس

ہمیں حملے دوبارہ شروع کرنے سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے، ایڈم کن زنگر

ہمیں حملے دوبارہ شروع کرنے سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے، ایڈم کن زنگر۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست الینوائے سے ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس ایڈم کن زنگرنے کہاہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کوافغانستان میں حملے کرکے پاکستان میں چھپنے والے دہشتگرد گروپوں کیخلاف امریکی فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے چاہئیں۔


امریکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایڈم کن زنگر نے امریکی تھنک ٹینک ووڈر وولسن سینٹرمیں اظہارخیال کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے سخت موقف اختیارکرے، ہمیں حملے دوبارہ شروع کرنے سے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story