فلم ’’مرڈر3‘‘ 15فروری کو ریلیز کی جائے گی سارہ لورین
مرڈر 3 کئی مملاک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس سے فلم اچھا بزنس کرے گی، سارہ لورین
پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین ( مونالیزا ) بالی وڈ میں اپنی نئی فلم ''مرڈر3'' کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے بھارت روانہ ہوگئیں۔
وہ کراچی سے ممبئی پہنچی ہیں جہاں وہ شیڈول کے مطابق فلم مرکزی کرداراداکرنیوالے اداکاررندیپ ہودااور ہدایتکاروشیش بھٹ کے ساتھ ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے پروگراموں میں شرکت کرینگی۔ سارہ لورین نے بھارت روانگی سے قبل ''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ریلیزنگ کے لیے 15فروری فائنل کردی گئی ہے اورفلم کامیوزک ان دنوں میوزک چینلز سمیت تمام انٹرٹینمنٹ چینلز پربھی دکھایاجارہاہے ، بلکہ فلم کے گیت لوگوں میںتیزی کے ساتھ مقبول ہورہے ہیں۔
ہماری ٹیم نے فلم کی پروموشنل مہم کاشیڈول میں دو ماہ پہلے ہی ترتیب دیدیاتھا جس کے مطابق میں بھارت پہنچنے کے بعد آج سے مختلف ٹی وی چینلز کے رئیلٹی شومیں شرکت کرونگی جب کہ ریڈیو کے پروگراموں میں بھی ہمارے خصوصی انٹرویوپیش کیے جائینگے۔ ہم نے فلم میں اپنی بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ہے اورمجھے امید ہے کہ جب یہ فلم نمائش کے لیے بھارت سمیت دنیا کے بیشترممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تواس کا زبردست رسپانس سامنے آئیگا اور اس سے پہلے بننے والی دونوں فلموں سے اچھا بزنس بھی ہوگا۔
اس کی دوبڑی وجوہات ہیں جن میں سے ایک فلم کی کہانی اورمیوزک ہے جب کہ فلم میں فنکاروں کا کام اورخوبصورت لوکیشنز پرعکسبندی بھی شائقین کی توجہ کامرکزبنے گی۔ پاکستان میں ایک فلم کی ریکارڈنگ کے لیے کراچی آئی تھی اوراپنا کام مکمل کرنے کے بعددوبارہ بھارت جارہی ہوں۔ جہاں تک بات وہاں کام کرنے پر پابندی یا کوئی دھمکی ملنے کی ہے توایساکچھ نہیں ہے۔ میں ایک فنکارہ ہوں اوربھارت میں کام کرنے کے لیے ہی جارہی ہوں۔