ہالی وڈ فلم ’’ پارکر ‘‘کے پریمیئرمیں جینفر لوپز کی شرکت

''پارکر'' ایک ایسے چور کی کہانی ہے جو امیروں کو لوٹتا اور غریبوں کی مدد کرتا ہے۔

امریکی اسکولوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ صرف فلموں میں دکھائے جانےوالا تشدد نہیں،جنیفر لوپز۔ فوٹو : فائل

ہالی وڈ کی ایکشن مووی "پارکر" کا پریمیئر نیو یارک میں ہوا ۔

جس میں اداکارہ جینیفر لوپز سمیت فلم کی تمام کاسٹ نے شرکت کی۔ پریمیئر شو میں اداکار "جیسن سٹیتھم فلم کی کامیابی کے لیے پرامید دکھائی دیے۔


فلم میں انھوں نے پارکر نامی ایک ایسے چور کا کردار ادا کیا ہے جو امیروں کو لوٹتا اور غریبوں کی مدد کرتا ہے۔ ایک واردات کے دوران پارکر کے ساتھی اس سے دھوکا کرتے ہیں اور اس کا سارا مال لے کر بھاگ جاتے ہیں۔ فلم کل سے امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لوپز نے کہا ہے کہ امریکی اسکولوں میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ صرف فلمی اسکرین پر دکھائے جانیوالا تشدد نہیں ہے۔ ان واقعات کے عام محرکات نہایت پیچیدہ ہیں بھرپورفلموں کو اس کا ذمے دارقرار نہیں دیا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کے مسائل کو متعدد محرکات مل کر مضبوط بناتے ہیں۔
Load Next Story