راجیش کھنہ شرمیلا ٹیگور اور سری دیوی کیلئے پدم بھوشن ایوارڈز کا اعلان
عالمی شہرت یافتہ پینٹر ایس حیدر رضا کو بھی پدم وبھوش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
لاہور:
بھارتی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پرآنجہانی اداکار راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور کے لیے پدم بھوشن اعزازکااعلان کیا ہے۔
بھارتی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پرآنجہانی اداکار راجیش کھنہ، اداکارہ شرمیلا ٹیگورکو پدم بھوشن کااعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری اعزازات کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے، 64ویں یوم جمہوریہ پرجن قومی اعزازات کا اعلان کیا گیا، ان میں اداکارہ سری دیوی اور اداکار نانا پاٹیکرشامل ہیںجب کہ ملیالم اسٹار مدھو کو بھی پدم بھوشن ایوارڈز کے لیے منخب کیا گیا ہے ۔
رقاصہ سروج ودیا ناتھن کو بھی اس اعزاز کے لیے چنا گیا ہے ۔عالمی شہرت یافتہ پینٹر ایس حیدر رضا کو پدم وبھوش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سال چار لوگوں کو پدم وبھوشن، چوبیس کو پدم بھوشن اور اسی کو پدم شری دیا جائے گا،ان میں چوبیس خواتین اور گیارہ غیر ملکی بھارتی نژاد شہری ہیں۔اس سال کسی کو سب سے بڑا اعزاز بھارت رتن نہیں دیا گیا ہے۔