پانچواں ون ڈے بھارت بیٹنگ آرڈر میں تجربات کریگا
انگلینڈسیریزکاخسارہ 2-3 کرنے کا خواہاں، میچ آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے اتوار کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔
سیریز پہلے ہی اپنے نام کرنے والی میزبان سائیڈ کی جانب سے بیٹنگ آرڈر میں تجربات متوقع ہیں، چتیشور پجارا کا ایک روزہ ڈیبیو کا خواب پورا ہوسکتا ہے، گوتم گمبھیر کو باہر بٹھائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب انگلینڈ آخری مقابلہ جیت کر سیریز کا خسارہ 2-3 کرنے کا خواہاں ہے، دورئہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹم بریسنن کی جگہ منتخب ہونے والے کرس ووئکس کی پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے۔
اسٹورٹ میکیر جیڈ ڈیرن بیچ کی جگہ سنبھالیں گے۔اس میچ کی میزبانی کے ساتھ ہی دھرم شالا کا ہیماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم بھارت کا 43 واں ون ڈے وینیو بن جائے گا، یہ سری نگر کے شیرکشمیر اسٹیڈیم کے بعد دوسرا ناردرن وینیو جبکہ یہ دنیا کا چوتھا بلند کرکٹ اسٹیڈیم ہے، اس سے اوپر جوہانسبرگ، نیروبی اور ہرارے ہیں۔
ای ین بیل کو ون ڈے کرکٹ میں 4 ہزار کے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مزید 96 رنز درکارہیں، اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو اس سنگ میل تک پہنچنے والے آٹھویں انگلش بیٹسمین ہوں گے، سریش رائنا بھی4000 سے صرف 15 رنز کی دوری پر ہیں۔ یہ میچ موسمی صورتحال کے پیش نظر مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا۔