وزیراعظم اور آرمی چیف کی ماہ رمضان کی آمد پر اہل اسلام کو مبارک باد
اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات کے مطابق اور خود احتسابی کے جذبے کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام اہل اسلام کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے ماہ صیام کی آمد تمام اہل اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے ہم سب کی زندگیوں میں مبارک مواقع بار بار آئیں جب کہ روزہ محض بھوک پیاس کا نہیں بلکہ تزکیہ نفس کا نام ہے، روزہ عبادت کے ساتھ طرزِ زندگی بھی ہے جو ہمیں برداشت اورصبر کا درس دیتا ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں؛ کینیڈا کے وزیراعظم کی آمد رمضان پر اردو میں مبارک باد
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اندر اتحاد و اتفاق، برداشت ، رواداری، خیر خواہی اور احترام انسانیت کے جذبہ پر مبنی اعلیٰ صفات پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات کے مطابق اور خود احتسابی کے جذبے کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی تمام اہل اسلام کو ماہ رمضان کی مبارک دی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ پاک ہم پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔