یورو فٹبال 2020 کے میچز 13 شہروں میں ہوں گے

دونوں سیمی فائنلزاور فائنل کا انعقاد ایک ہی اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، یوئیفا کا اعلان۔

دونوں سیمی فائنلزاور فائنل کا انعقاد ایک ہی اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، یوئیفا کا اعلان۔ فوٹو : فائل

2020 کی یورپیئن فٹبال چیمپئن شپ کے میچز 13 شہروں میں ہوں گے۔

یوئیفا ایگزیکٹیو کمیٹی نے پہلے ''یورو برائے یورپ ''کے حوالے سے تجاویز کا گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا،اس سے قبل ٹورنامنٹس ایک ہی ملک میں ہوئے، البتہ یورو 2012 پولینڈ اور یوکرین مشترکہ طور پر منعقد ہوا تھا۔ 2020 کیلیے یوئیفا نے شرط عائد کی کہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل ایک ہی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

بقیہ 12 جیتی ہوئی بولیوں میں سے ہر ایک ملک تین گروپ میچز کے ساتھ راؤنڈ آف16 یا کوارٹر فائنلز میں سے ایک کا اہتمام کرے گا۔ کوئی بھی ملک خود بخود فائنلز میں نہیں پہنچ سکے گا اور ہر جیتنے والے میزبان کو گروپ کے دو میچز کرانا ہوں گے، ناک آؤٹ مراحل کے لیے کسی قسم کی ضمانتیں نہیں دی جائیں گی۔


یوئیفا نے یہ بھی کہا کہ گروپس میں شامل ٹیموں کے انتخاب میں فاصلے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، دو میزبان ممالک کے درمیان پروازوں میں دو گھنٹے سے زائد کا فاصلہ نہیں ہونا چاہیے، اسی کے ساتھ اس کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ شائقین کو میچ دیکھنے کیلیے آنے جانے میں زیادہ وقت ضائع نہ کرنا پڑے۔



یوئیفا چیف مائیکل پلاٹینی نے کہا کہ تمام 53 قومی فیڈریشنز امیدوار ہوسکتی ہیں، تاہم اس کے لیے کم از کم 70 ہزار شائقین کی گنجائش والا اسٹیڈیم ہونا لازمی شرط ہوگا، انھوں نے کہا کہ میزبانی کے خواہاں رواں سال ستمبر تک بولیاں پیش کردیں جبکہ کامیاب ممالک کا اعلان ستمبر2014 میں کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ترکی مکمل طور پر فائنلز کے لیے میزبانی کا حقدارسمجھا جاتا ہے۔

لیکن استنبول کے سمراولمپکس میزبانی کی بولی نے امکان کم کردیا، انھوں نے مزید کہاکہ 2024 مقابلوں کے لیے روایتی ڈیزائن واپس آجائے گا، مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد کو16 سے 24 تک بڑھانے کے فیصلے کے بعد فرانس میں2016میں پہلی یورپیئن چیمپئن شپ ہوگی۔
Load Next Story