ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت 5 رکنی پاکستانی ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی
منتخب اسکواڈ میں نان پلیئنگ کپتان محمد خالد، اعصام الحق، عقیل خان، یاسر خان اور عابد شامل ہیں۔
فروری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا میں شیڈول ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں شرکت کیلیے 5 رکنی پاکستانی ٹیم اتوار کو روانہ ہوگی۔
منتخب اسکواڈ میں نان پلیئنگ کپتان محمد خالد، اعصام الحق، عقیل خان، یاسر خان اور عابد شامل ہیں،اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کی فلائٹ سے ٹیم لاہور سے کراچی اور پھر شام پانچ بجے کولمبو جائے گی، کپتان نے کہا کہ ہماری سائیڈ مضبوط اور ماضی میں بھی سری لنکا کو شکست دے چکی ہے۔
کھلاڑیوں کا مورال بلند اور ٹورنامنٹ میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے،ڈیوس کپ کے پہلے رائونڈ میں سنگلز ، ڈبلز اور ریورس سنگلز مقابلے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا تو اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور لبنان کی ٹائی کے فاتح سے ہوگا۔ محمد خالد نے کہا کہ ڈیوس کپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی فٹ اور جیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔