سونا 50 روپے تولہ سستا
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے پرمستحکم رہی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1267 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49950 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42814 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے پرمستحکم رہی ہے۔