میمو کیس کی سماعت کل ہوگی سپریم کورٹ کا لارجربینچ تشکیل

حسین حقانی نے عدالت کے سامنے پیش ہونے اور پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے.

حسین حقانی نے عدالت کے سامنے پیش ہونے اور پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

میموکیس کی سماعت کیلیے چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا، پیر کو سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدی کی سربراہی میںقائم لارجر بینچ میں جسٹس ناصر الملک،جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی،جسٹس خلجی عارف حسین،جسٹس طارق پرویز،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف اور دیگرکی درخواستوں پر امریکی فوج کے ایڈمرل مائیک مولن کو امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کے کہنے پر میمو لکھنے کے معاملے کو سماعت کیلیے منظورکرکے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا،میموکمیشن نے حسین حقانی پر فوج کے بارے میں منفی اطلاعات دینے کی ذمے داری عائدکی ہے۔




سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو دفاع کیلیے مہلت دی لیکن انھوں نے عدالت کے سامنے پیش ہونے اور پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے۔حسین حقانی کی طرف سے ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے میموکمیشن رپورٹ کے خلاف درخواست بھی دائرکی ہے جس میںکمیشن پر جانبداری کا الزام عائدکیا گیا ہے۔9 رکنی بینچ کل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے گا ۔

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لیے 2لارجر اور7 معمول کے بینچ بنائے گئے ہیں جو اسلام آباد اور لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریںگے۔میموکیس کی سماعت کے لیے قائم لارجر بینچ کے بعد اسلام آباد میں 4 معمول کے بینچ زیر التوا مقدمات سنیںگے جبکہ ایک 5 رکنی لارجر بینچ ججوںکی پنشن کے مقدمے کی سماعت کرے گا،لاہور رجسٹری میں 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔
Load Next Story