سیاست کونومولود کھلاڑی نقصان پہنچا رہے ہیں خواجہ سعد رفیق

ہمیں سازش کے تحت رسوا کیا جارہا ہے، وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب

عمران خان اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں، سعد رفیق: فوٹو:اسکرین گریب

وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں اورنومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

لاہورمیں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے یوم تکبیرکی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج کا دن جھگڑے کا نہیں بلکہ یہ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمیں سازش کے تحت رسوا کیا جارہا ہے، ہم نے عمران خان کی گالیاں سنی ہیں، عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں، وہ اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہیں جس پر بیٹھے ہیں، نوا شریف کے چہرے پرسازشوں سے دھول پھیکی جارہی ہے لیکن نوازشریف معاشی دھماکا کرنے کی راہ پر چل رہے ہیں۔


خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کے نام پرپاکستان سے کھلواڑ کیا گیا، نومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ہم مجبوراً عدالت میں گئے بلکہ ہمیں جوابی طور پرعدالت جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک سے باہر ایسے ہیں جو پاکستان کے دشمن ہیں جب کہ انہیں پتا تک نہیں چل پاتا کہ وہ استعمال ہورہے ہیں، موازنہ کرنے والوں کو کارکردگی سے موازنہ کرنا چاہیے، ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم نے دودھ اورشہد کی نہریں بہادیں لیکن پھربھی بہت کچھ کیا اورنوازشریف کو پہلے کام کرنے دیا جاتا تو آج دہشت گردی اورجہالت ہی نہ ہوتی۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مخالفین نواز شریف کے کردار کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ 2018 میں جیت نہ سکیں، زرداری صاحب سندھ پر توجہ دیں جہاں کراچی کچرے کا ڈھیربن گیا ہے، دنیا میں کبھی کوئی کرپٹ لوگ ترقی نہیں لاتے ہیں، آج گوادر پاکستان کا جھومربنا ہوا ہے، دنیا گوادرپرسرمایہ کاری کررہی ہے، پنجاب کے مقابلے میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ آج کراچی کا امن واپس آگیا ہے، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ہمارے جوانوں نے جانیں نچھاورکرکے ملک کو محفوظ بنایا ہے، آج ادارے یکسو ہو کرکام کررہے ہیں لیکن بعض لوگوں کویہ یکسوئی اچھی نہیں لگتی، ملک کو معاشی طاقت بنانا ہے توجھوٹ کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
Load Next Story