ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا
ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے 2 سے 3 روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 54 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ بعض مقامات پربڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے جس کے باعث رمضان المبارک میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے 2 سے 3 روز کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک میں شدید گرمی کی لہر
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 54 ڈگری تک پہنچ گیا جب کہ آج دادو،برکھان اور جیکب آباد میں 48، بھکر، نوکنڈی اور لاڑکانہ 47، سکھر، موئن جوڈرو اور کانپور 46، ڈیرہ اسماعیل خان، خضدار، کوہاٹ، بہاول نگر، بہاولپور، لسبیلہ اور لیہ میں 45، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو اور ملتان میں 44، بنو 43، جھنگ میں 42 اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔