ٹیکس نادہندگان کاشناختی کارڈ بلاک نام ای سی ایل میں ڈالنے کااعلان

18 کروڑ آبادی میں سے صرف8لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں.چیئرمین ایف بی آر

18 کروڑ آبادی میں سے صرف8لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں.چیئرمین ایف بی آر فوٹو: فائل

چیئرمین ایف بی آرعلی ارشدحکیم کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت تک ٹیکس ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے شناختی کارڈ بلاک اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اپنی تنخواہوں سے ٹیکس ادا کرتے ہیں 18 کروڑ آبادی میں سے صرف8لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں جن سے اکٹھا ہونے والا ریونیو پاکستان جیسے بڑے ملک کو چلانے کیلیے کافی نہیں۔

لاہور میں کسٹم ہائوس کی نو تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس اور قومی آمدن کے درمیان تناسب بڑی مشکل سے 9.1فیصد ہے۔ ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لانے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل پارلیمنٹ میں لایا گیا ہے جس کے تحت ایسے افراد کو 40 ہزار روپے جمع کرا کے این ٹی این نمبر حاصل کرنے کا کہا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story