عامر خان نے بروک سے فائٹ کا فیصلہ کرلیا

انجری سے نجات پانے پر دونوں انگلش اسٹارز آئندہ برس موسم گرما میں مدمقابل آسکتے ہیں، میڈیا

انجری سے نجات پانے پر دونوں انگلش اسٹارز آئندہ برس موسم گرما میں مدمقابل آسکتے ہیں، میڈیا۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے انگلش حریف کیل بروک سے فائٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کیل بروک کو گزشتہ دنوں امریکی باکسر ایرول اسپینس جونیئر نے مات دیکر آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا تھا، عامر خان 2009 سے2012 تک ڈبلیو بی اے بیلٹ اپنے قبضے میں رکھ پائے تھے، اس کے علاوہ آئی بی ایف کا ٹائٹل بھی 2011 میں ان کے نام رہا تھا، وہ کیل بروک سے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے کو اپنے لیے اہم خیال کررہے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ میں اس سے فائٹ کرنا پسند کروں گا، تاہم ابھی کیل کی آنکھ پر چوٹ لگی ہوئی ہے، اس کے مکمل صحتیاب ہوجانے کے بعد ہی ہماری فائٹ ممکن ہوسکے گی، میں آئندہ موسم گرما میں اس کا انعقاد ہوتا دیکھ رہا ہوں، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے مقابلے کو عوام میں بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوسکے گی۔


دوسری جانب بروک کے پروموٹر ایڈی ہیرن کا کہنا ہے کہ 31 سالہ باکسر کی بائیں آنکھ کی ہڈی پر چوٹ پیش آئی ہے، تاہم اسی نوعیت کی انجری انھیں پہلے بھی ہوئی تھی اور وہ اس کے بعد باکسنگ رنگ میں نہ صرف واپس آئے بلکہ انھوں نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع بھی کیا تھا۔

ہیرن نے مزید کہا کہ ہم بروک کی انجری کو کسی عذرکے طور پر پیش نہیں کررہے ، انھیں اپنے سے بہتر فائٹر کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔

ادھر امریکی باکسر اسپینس جونیئر نے بھی بروک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فائٹ کا مقصد اس ویٹ کیٹیگری میں متقفہ ورلڈ چیمپئن کو سامنے لانا تھااور اب یہ تمام ٹائٹلز میرے قبضے میں آگئے ہیں۔

 
Load Next Story