عروہ اور فرحان ٹیلی فلم میں منفرد کردار میں نظر آئینگے
ڈرامہ نویس فائزہ افتخار، ہدایت کار ندیم بیگ، کاسٹ میں صباحمید، آصف، عفت شامل
ISLAMABAD:
ثنا شاہنواز کی پروڈکشن نیکسٹ لیول انٹرٹینمٹ کے بینر تلے بننے والی عید ٹیلی فلم میں اداکارعروہ حسین اور فرحان سعید مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس کی کہانی فائزہ افتخار نے لکھی ہے جب کہ ہدایات ڈرامہ ''پیارے افضل'' اور فلم''جوانی پھر نہیں آنی''کے ہدایت کار ندیم بیگ دے رہے ہیں۔
ہدایت کار ندیم بیگ نے بتایا کہ یہ ٹیلی فلم فیملی ڈرامہ پر مبنی ہے جو کہ مزاح سے بھرپور ہوگی، کامیڈی وہ شعبہ ہے جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہا ہے اور اسے کرکے مجھے طمانیت کا احساس ہوتا ہے۔ کہانیاں سب ہی ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن اس کا اسکرین پلے اسے منفرد حیثیت دلواتا ہے، فائزہ کی کہانی میں یہی خاص بات ہوتی ہے کہ ان کا اسکرین پلے بہت مضبوط ہوتا ہے، یہ جذبات پر خوب کمال رکھتی ہیں چاہے پھر وہ رومانس ہو، ڈرامہ یا کامیڈی، فائزہ ان میں اپنے قلم سے حقیقت کے رنگ بھردیتے ہیں۔
ٹیلی فلم کی دیگر کاسٹ میں صباحمید، آصف رضا میر اور عفت عمر شامل ہیں۔