ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے سیمنٹ کی فی بوری قیمت بلند ترین سطح پر آگئی

اکنامک سروے 2016-17کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے مارکیٹ میں سرمایہ 907ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اکنامک سروے 2016-17کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے مارکیٹ میں سرمایہ 907ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی بجٹ 2017-18 میں سیمنٹ کے 50 کلو بیگ پر ایکسائز ڈیوٹی میں 25 پیسے لگانے کے بعد قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ متوقع۔

ماہرین کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی میں حالیہ اضافے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان میں 50کلوبیگ سیمنٹ کی قیمت 500 روپے جبکہ بھارت میں 292روپے تک ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفکچرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال 2016-17کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی سیل میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے۔


دوسری جانب اکنامک سروے 2016-17کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے مارکیٹ میں سرمایہ 907ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2016مارچ میں 655ارب روپے تک تھا اس سیکٹر نے ٹیکس دینے کے بعد 61ارب روپے کا منافع بھی کمایا ہے۔ مارچ میں سیمنٹ کی پیداوار چار ملین ٹن تک پہنچ گئی تھی اور سیمنٹ کی فیکٹریاں اپنی کل پیداوار دیگر علاقوں کو بجھوا رہے ہیں۔

 
Load Next Story